لنڈی کوتل جرگہ ہال میں منعقد مشاورتی اجلاس میں خیبر سپورٹس کلب کے کابینہ کو نظر انداز کرنے کے خلاف معراج الدین شینواری اپنے کابینہ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں معراج الدین شینواری نے کہا کہ وہ معاشرے کے پرامن لوگ ہیں اور نوجوانوں کے لئے چالیس سالوں سے مثبت سرگرمیوں کے لئے سپورٹس کے میدان آباد کرنے میں مصروف عمل ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے لنڈی کوتل کے عوام کے لئے ایک مشاورتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں ہمیں نظر انداز کیا گیا اور خالص یس بوس والوں کو مدعو کیا گیا جو ناانصافی ہے انہوں نے کہا کہ ایجنڈے میں کھیل کے میدان اور سپورٹس کے حوالے سے پانچ سوالات شامل ہے تو پھر ہمیں کیوں اندر جانے نہیں دیا لگتا ہے دال میں کالا ہے انہوں نے کہا کہ کہ پاکستان فیسٹیول اب بھی لنڈی کوتل میں خیبر سپورٹس کلب کے زیر اہتمام جاری ہے اگر ڈی سی خیبر، اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل اور حکومت کا یہی رویہ رہا تو ہم احتجاجاً یہ فیسٹیول بند کرینگے اور احتجاجی مظاہروں کا سلسلے کا آغاز کرکے اپنے مطالبات چھین کے رہینگے انہوں نے کہا کہ نظر انداز کرنے کا فیصلہ ان کو مہنگا پڑے گا سپورٹس کے میدان آباد کرنے کیلئے دس کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں لیکن یہ ادارے کام کے نہیں دکھاوے کیلئے سرگرم عمل ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں اس لئے مشاورتی اجلاس سے منع کیا تاکہ یہ کھیل کے میدان اور سپورٹس کے حوالے سے حقیقت بیان نہ کریں کیونکہ انہوں نے سب یس بوس والے لوگوں کو مدعو کیا تاکہ صوبائی سیکرٹریٹ اور گورنر ہاؤس کو سب اوکے کی رپورٹ پیش کرکے عوامی مسائل سے زمہ داروں کو بے خبر رکھیں. جنرل سیکرٹری خیبر کلیم اللہ شینواری نے انتظامیہ کے اس فعل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اے سی آفس کے اہلکار نے من پسند و چپ چاپ بیٹھنے والوں کو اندر جانے دیا اور ہمیں واپس کیا گیا جو قابل مذمت ہے آخر میں اختر رسول نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر نے ہمیں کہا کہ اگر آپ خاموشی سے سننے کے لئے آئی ہے تو ٹھیک ورنہ حقیقت بیان کرنے کی اجازت نہیں ہے.
