ساہیوال( چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف )وزیر اعظم کے10بلین ٹری سونامی پروگرام کے تحت پنجاب بھر میں موسم بہار کی شجرکاری مہم جاری ہے۔ اس حوالے سے چیئرمین پی ایچ اے ساہیوال محمد علی شکور نے کنعان پارک میں پودا لگا کرشجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما شیخ محمدچوہان، عمران خان غزالی، قمر زمان خان، شیخ نعمان، ڈی جی پی ایچ اے محبوب احمد، ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس پی ایچ اے اللہ یار بھٹی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ایچ اے محمد علی شکور نے کہا کہ ماحولیات آلودگی کے اثرات کم کرنے کے حوالے سے جنگلات اور شجرکاری کلیدی اہمیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنگلات کا تحفظ و بحالی موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام سرکاری محکموں کے افسران، سول سوسائٹی اور سکول کالجز کے بچے بڑھ چڑھ کر شجرکاری مہم میں حصہ لیں تاکہ ملک کو سرسبز بنایا جائے اور جنگلات کی شدید کمی کو دور کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پھول دار پودوں کے علاوہ پھل دار پودے بھی لگائے جائیں تاکہ تادیر فائدہ اٹھایا جا سکے۔ انہوں نے کہا ہر آدمی اپنے حصے کا ضرور پودا لگائے اور اس کی دیکھ بھال کا مناسب انتظام کرتے۔
