لاہور() قبضہ مافیا کی پشت پناہی کا الزم،اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے بااثر تحصیلدار کو گرفتار کر لیا۔سابق تحصیلدار حلقہ موضع گنج تحصیل شالیمار اسد رشید بٹ کو لاہور سے گرفتار کیا گیا۔ملزم اسد رشید بٹ نے 27 کروڑ روپے مالیت کی 9 کنال سرکاری زمین پر قبضہ کروایا۔بعد ازاں ملزم نے قبضہ مافیا کو سرکاری زمین پر پلازہ تعمیر کرنے میں مدد بھی فراہم کی،ڈپٹی کمشنر لاہور کی درخواست پر ملزم کے خلاف مقدمہ 17/2021 درج کرکے انکوائری شروع کی گئی۔تحقیقات کے بعد الزام ثابت ہونے پر اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے نے ملزم کو گرفتار کیا۔واضح رہے کہ مذکورہ تحصیلدار اسد بٹ کی ساری سروس لاہور کی ہے اور یہ تحصیل شالیمار،تحصیل کینٹ، تحصیل ماڈل ٹاون میں عرصہ دراز سے تعینات رہا اور اس نے لاہور جیسے بڑے شہر میں اپنی سروس کے دوران ریکارڈ کرپشن کی ہے اور ناجائز اثاثہ جات بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ تحصیلدار سائلین کو ان کے جائز کاموں کے سلسلے میں بھی کئی کئی ماہ ان کو بھاری رشوت لینے کے باوجود بھی زلیل وخوار کرتا اور خاص طور پر وراثت کے انتقالات پاس کرنے میں تو بہت زیادہ لیت ولعل سے کام لیتا تھا جو کہ ان وارثان کا جائز حق بھی ہوتا تھا اس میں تو ذلالت کی انتہا ہی کر دیتا اور دیگر انتقالات اور نشان دہی کی مد میں بھی بھاری رشوت طلب کرتا تھا اپنے کار خاصوں کے ذریعے جو اس نے اپنے غنڈے پال رکھے تھے وہ سائلین کو بے عزت بھی کرتے تھے اور ان سے بھاری رشوت بھی وصول کرتے تھے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ موصوف میاں صاحبان کے دور حکومت میں اپنے آپ کو ان کا قریبی رشتہ دار بھی ظاہر کرتا تھا۔اس نے ان کے دور اقتدار میں مبینہ طور پر نہ صرف بھاری جائیدادیں بنائی بلکہ کروڑوں نہیں اربوں پتی بن چکا تھا اور تقریبا ساری سروس ہی اس کی لاہور کی ہے نائب تحصیلدار سے تحصیلدار ہونے تک۔عوامی سماجی اور سیاسی حلقوں نے چئیرمین نیب جسٹس جاوید اقبال،ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب رائے منظور حسین ناصر اور دیگر احتساب کے نام پر بننے والے اداروں کے سربراہان سے اپیل کی ہے کہ مذکورہ کرپٹ تحصیلدار کے خلاف بڑے پیمانے پر تحقیقات کی جائیں اور اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی سرکاری افسران قومی خزانے کو نقصان نہ پہنچا سکے۔اور لوٹی ہوئی دولت فی الفور اس سے وصول کرکے سرکاری خزانے میں واپس جمع کروائی جائے اور ان جیسی کالی بھیڑوں کا محاسبہ کیا جائے۔ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب رائے منظور حسین ناصر کا کہنا تھا کہ اب کرپٹ سرکاری ملازمین اپنا قبلہ درست کر لیں جس کسی نے بھی کرپشن کرنے یا سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور کسی بھی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
