تمام سٹاف اور طلباء کو بہترین سہولیات دینے کیلئے بورڈ آف گورنر کے ممبران ہمیشہ سے سنجیدہ رہے ہیں۔ڈاکٹر عمر ایوب خان کا میڈیا سے گفتگو
بنوں(نمائندہ رحمت اللہ شباب)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق بنوں کے سرکاری ہسپتالوں میں دو دن سے جاری احتجاج مذاکرات کی کامیابی کے بعد ختم کردیا گیا ۔گزشتہ دن ایم ٹی آئی بنوں کے میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عمر ایوب خان اور میڈیکل کالج کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر شبیر خان نے ایم ٹی آئی کی چیئرپرسن محترمہ آسیہ خان کی خصوصی ہدایت پر پروفیشنل ڈاکٹر ایسوسی ایشن ، ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن ،ٹیچر ایسوسی ایشن اور میڈیکل کالج کے طلباء کے کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر ثناء اللہ ،پروفیسر ڈاکٹر محمد شعیب اور پروفیسر ڈاکٹر محمد ندیم کے ساتھ طویل مذاکرات کے بعد احتجاج کو ختم کرنے اور کل سے تمام او پی ڈیز کھولنے کا اعلان کر دیا ۔یاد رہے ۔کہ پچھلے دو دن سے ڈاکٹر تنظیمیں اور طلباء آپ نے مطالبات کے حق میں احتجاج پر تھے ۔ڈاکٹر تنظیموں، ٹیچر ایسوسی ایشن اور طلباء نے ایم ٹی آئی کے بورڈ آف گورنر کی چیئرپرسن محترمہ آسیہ خان اور میڈیکل ڈائریکٹر عمر ایوب خان اور پروفیسر ڈاکٹر محمد شبیر خان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے ۔اس موقع پر گلوبل ٹائمز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عمر ایوب خان کا کہنا تھا ۔کہ تمام سٹاف اور طلباء کو بہترین سہولیات دینے کے لیے بورڈ آف گورنر کے ممبران ہمیشہ سے سنجیدہ رہے ہیں
