دشمن عناصر ایسی بزدلانہ کاروائیوں سے وطن عزیز پاکستان کی بہادر دلیر قوم کو ڈرا نہیں سکتی۔صوبائی ترجمان مسلم لیگ ق خیبر پختون خواہ
پشاور(نمائندہ وصال احمد)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق خیبرپختونخوا کے صوبائی ترجمان صفدر خان باغی کا پشاور کے سانحہ کوچہ رسالدار کے خودکش بم دھماکہ پر اظہار افسوس انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ دارلخلافہ پشاور کی فضاء ایک بار پھر سوگوار ظالم سفاک دہشتگردوں نے بے گناہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا۔سانحہ کوچہ رسالدار پشاور کی امام بارگاہ مسجد میں نہتے شہریوں پر خودکش حملہ قابل مزمت اور افسوناک ہے اس دالخراش واقع میں جمعہ کی نماز کی ادائیگی کے لئے آئے ہوئے معصوم مسلمانوں کو لہو لہان کرکے پوری پاکستانی قوم کو ڈرایا نہیں جا سکتا۔دہشتگردوں نے کوئٹہ کے بعد پشاور میں خود کش دھماکہ کرکے خوف و حراس پھیلانے کی کوشش کی ہے۔مگر ملک دشمن عناصر ایسی بزدلانہ کاروائیوں سے اس وطن عزیز پاکستان کی بہادر دلیر قوم کو ڈرا نہیں سکتی۔ پوری پاکستان قوم اس نازک وقت میں منظم ،متحد اور مضبوط کھڑی ہے ۔ہمسایہ دشمن اور مغربی قوتیں جو اس خطے کو اپنے باپ کی جاگیر سمجھ کر دھونس جمانے کے لیے پاکستان کو دہشتگردی، سیاسی غیر یقینی صورتحال، معاشی تناؤ اور بین الاقوامی جبر پابندیوں کے ذریعے عالمی اور علاقائی پالیسیوں کے آگے جھکانا چاہتے ہیں جو کہ ناممکن ہے۔ ان شاءاللّٰہ ہم ان شیطانوں کے پیروکاروں کے آگے نہیں جھکیں گے ہم پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ ملکر ان ملک دشمن عناصر سے لڑتے ائے تھے، ہم لڑ رہے ہیں، ہم لڑیں گے خون کے آخری قطرے تک وطن عزیز کے دفاع اور ترقی و خوشحالی اور پاکستان کی خود مختاری کے لئیے لڑتے رھینگے۔ان شاءاللّٰہ ہم فتحیاب ہوں گے ہم اپنے آنے والے نسلوں کو ایک محفوظ اور پر امن ملک دینگے.اللّٰہ رب العالمین ہمیں ان آزمائشوں سے سرخرو اور فتحیابی نصرت نصیب عطا فرمائے آمین۔ہم اللّٰہ تبارک وتعالیٰ کی بارگاہ الہی میں ان تمام کوچہ رسالدار پشاور شہر کے شہداء کے درجات بلندی اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان تمام شہدا کے اہلخانہ کو صبر جمیل عطاء فرمائے اور خودکش حملے میں شدید زخمی ھونے والوں کو جلد شفایابی صحت کاملہ اجلہ نصیب عطاء فرمائے۔ آمین
