خیبر پختون خواہ کے دارالخلافہ پشاور کو ایک بار پھر خون میں نہلا دیا گیا,اکرام الدین

Spread the love

پشاور قصہ خوانی بازار کی جامع مسجد میں بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

اٹلی(انٹرنیشنل ڈسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جذبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپین آرگنائزیشن کے سربراہ چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے کہا کہ پشاور قصہ خوانی بازار کی جامع مسجد میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر نے مذموم کاروائی کرتے ہوئے پشاور کے معروف قصہ خوانی بازار کو خون میں نہلا دیا ہے خیبر پختون خواہ کے دارالخلافہ پشاور قصہ خوانی بازار کی جامع مسجد میں بم دھماکے میں بچوں سمیت 30 افراد شہید جبکہ 80 سے زائد افراد زخمی ہوگئے صوبائی حکومت پشاور شہر اور خیبر پختونخواہ کے دیگر شہروں کے تمام بڑے مساجد کو فلفور سیکورٹی فراہم کریں اور زخمی افراد کو تمام طبی سہولیات فراہم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ صوبائی اور مرکزی حکومت دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اہم اقدامات کریں تا کہ دہشت گردی کا خاتمہ ہو سکے اور عوام کو تحفظ مل سکے جذبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپین آرگنائزیشن کے سربراہ و گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ اللہ تبارک و تعالی دھماکے میں شہید افراد کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تبارک و تعالی تمام زخمی افراد کو صحت کاملہ نصیب کرے۔آمی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں