ہم سب کو ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہیں۔معروف سوشل ورکر
کراچی(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق معروف سوشل ورکر سکینہ ظفر نے کہا کہ نوجوان نسل کیلئے تعلیم کا حصول بہت اہم اور ضروری ہے ہم سب کو ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہے انہوں نے کہا کہ درحقیقت نوجوانی کا دور وہ دور ہوتا ہے جب انسان کے ارادے، جذبے اور توانائی اپنے عروج پہ ہوتے ہیں، اگر ان جذبوں اور توانائی سے قوم و ملک فائدہ نہ اٹھا سکیں تو یہ انتہائی بڑا نقصان ہے، اگر ہم اعداد و شمار کا جایزہ لیں تو پاکستان کی آبادی کا تقریباً 60 فیصد حصّہ نوجوانوں پر مشتمل ہے، یہ نوجوان وہ ہیں جو صلاحیتوں سے بھرپور ہیں، جنکے عزائم بلند ہیں، جو مایوس نہیں ہیں اور جنکو اپنے ملک سے محبّت ہے اور اپنے مسلمان ہونے پر فخر۔ ضرورت اب صرف اس بات کی ہے کہ ہمارے سامنے ایک واضح خاکہ اور منصوبہ بندی ہو کہ ہمارے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے کیسے ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہے، یہ کام حکومت، والدین، اساتذہ اور خود نوجوانوں، سب کو مل کر کرنا ہے معروف سوشل ورکر سکینہ ظفر نے گلوبل ٹائمز میڈیا کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ اس وقت تعلیم کے حصول پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے تا کہ ہر نوجوان تعلیم حاصل کرکے ملک و قوم کی خدمت کر سکے اور تعلیم کی محرومی کا ازالہ ہو سکے۔
