حکومت ناکام اور اپوزیشن نااہل ہے ناکام حکومت اپوزیشن کو سنبھال نہیں سکتی،ملک الطاف

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار) پاکستان پرچم پارٹی کے چیئرمین ملک الطاف حسین نے کہا ہے کہ حکومت ناکام اور اپوزیشن نااہل ہے ناکام حکومت اپوزیشن کو سنبھال نہیں سکتی اور نااہل اپوزیشن حکومت کو گرانہیں سکتی بھبھکیاں اور دھمکیاں محض عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک جاری بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن مارشل لاء لگوانے کی خواہش رکھتی ہے تاکہ مارشل لاء لگنے سے اپوزیشن معصوم بن جائے تاہم ایسا کچھ نہیں ہونے والا کیوں کہ فوج ہر صورت آئین کی حفاظت اور پاسداری کرے گی، عسکری قیادت سیاستدانوں کے بھنگڑے اور نورا کشتی میں ملوث نہیں ہوگی لہذا مارشل لاء کا قطعاً کوئی خطرہ یا امکان نہیں اپوزیشن کو اپنا ہدف اور حکومت کو اپنا دفاع خود ہی کرنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات بتا رہے ہیں کہ منتشر اپوزیشن وزیر اعظم سے استعفیٰ لینے میں ناکام رہے گی جبکہ اس تمام صورتحال میں عوام حکومت اور اپوزیشن دونوں پر ”مٹی پاؤ“ کی پالیسی اختیار کئے ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں