دکھ و غم کی اس گھڑی میں ہم جاں بحق اور زخمیوں کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔ممبر ایگزیکٹو ھائی کورٹ بار ایسوسی ایشن بہاولپور
لاہور(چیف اکرام الدین) ممبر ایگزیکٹو ھائی کورٹ بار ایسوسی ایشن بہاولپور پروین عطا ملک ایڈوکیٹ نے کہا کہ پی آئی اے طیارے کا حادثہ افسوس ناک ہے انہوں نے کہا کہ کہ لاہور سے کراچی سفر کرنے والے طیارے کو حادثہ پر پوری قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں طیارہ لاہور سے کراچی جا رہا تھا کہ اچانک خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ ہو گئا جس میں 60 افراد نے جام شہادت نوش کی اور متعدد افراد زخمی ہوگئے انہوں نے کہا کہ طیارے کے حادثے میں جام شہادت نوش کرنے والوں کی اللہ تعالی مغفرت نصیب فرمائے اور جتنے افراد زخمی ہوئے ہیں اللہ تبارک و تعالی سب کو صحت کاملہ نصیب فرمائے محترمہ پروین عطا ملک ایڈوکیٹ نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ اپنے اظہار افسوس میں کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم جاں بحق اور زخمی افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں اللہ تعالی جاں بحق اور زخمیوں کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین