ساہیوال چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف) تھانہ غلہ منڈی کے علاقہ میں ٹاٸینز کمپنی سیل کے نام پر فراڈ کر رہی ہے اور ملک بھر سے فراڈ کرنے والے اوباش نوجوان 34 والا پل گلشن زینب گلشن نور فرید کالونی صابر ٹاون صفدر بلاک منٹگمری کالونی میں سینکڑوں کی تعداد میں گھس آے ہیں جن میں زیادہ تر جرائم پیشہ نوجوان شامل ہیں ٹاٸینز کمپنی تقریبا 4 سال سے ساہیوال میں کروڑوں أربوں کا فراڈ کر چکی ہے اس کمپنی میں تمام فراڈ کرنے والے سندھ نواب شاہ بہاولپور صوبہ بلوچستان کوٸیٹہ کے پی کے ہری پور ہزارہ اٹک مالا کنڈ دیر پشاور اور راولپنڈی کے ہیں جو ساہیوال میں بیٹھ کر دوسرے صوبوں اور صوبہ پنجاب کے دور دراز اضلاع سے نوجوانوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر بلواتے ہیں اپنے پاس بلوا کر کٸی کٸی دن حبس بجا میں رکھتے ہیں بھاری رقوم کا مطالبہ کرتے ہیں رقم وصول کے بعد نوجوانوں کو آزاد کرتے ہیں ایسے سینکڑوں واقع ساہیوال میں ہو چکے ہیں ساہیوال کے مقامی نوجوانوں کو دفتر میں انٹر نہیں ہونے دیا جاتا اور نہ ہی کمپنی کی معلومات فراہم کی جاتی ہے ٹاٸنز کمپنی پہلے تھانہ فرید ٹاون کے علاقہ کمپری ہنسو سکول کے سامنے تھا وہاں جب انتظامیہ کو ایجنسيوں نے رپورٹ کی تو پورے شہر کی پولیس نے اپریش کیا تو سینکٹروں لڑکے فرار ہونے میں راتوں رات کامیاب ہوے اسی کمپنی نے چند ماہ بعد تھانہ غلہ منڈی کے علاقہ منٹگمری کالونی میں دوبارہ سے دفتر بنا کر اغواہ جیسے کارمنے کرنے کے بعد پکڑا گیا چند ماہ بند ہونے کے بعد پھر چوکی بای پاس کے قریب دفتر بنا لیا اور دن رات وہی سلسلہ جاری رہا کٸی ماوں کے لال گھروں سے فرار ہیں جو آج تک واپس نہیں گٸے کچھ کو ورثا بھاری رقمیں دے کر ان کے چنگل سے آزاد کروا کر لے گئے آج پھر ایک خاندان جس سے لاکھوں روپے تاوان منگوایا تھا جن کا بچہ ان کے پاس قید اور بند تھا سمیت پولیس نے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیے ہیں جن کو چھڑوانے کے لیے کوششیں جاری ہیں ۔
