مولانا امجد خان نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے اعلان کے بعد حکومت بوکھلاہٹ کا شکارہوچکی ہے

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری مولانا امجد خان نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے اعلان کے بعد حکومت بوکھلاہٹ کا شکارہوچکی ہے عمران نیازی نے میلسی جلسے میں جو زبان استعمال کی اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ کتنے گھبرائے ہوئے ہیں، تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن جماعتوں نے اپنا ہوم ورک مکمل کرلیا ہے اور عدم اعتماد کی ضرور کامیاب ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد کے گاؤں بھائی خان برڑو میں جے ٹی آئی کی جانب سے منعقدہ جلسہ عام اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جے یو آئی کے صوبائی رہنما مفتی سعود افضل ہالیجوی، ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری، مولانا خلیل الرحمن درخواستی، مولانا حفیظ الرحمن شیخ، محمد ابراہیم حنفی، سید عبدالباسط شاہ و دیگر بھی موجود تھے۔ مولانا امجد خان نے مزید کہا کہ تحریک عدم اعتمادکے اعلان کے س…

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں