ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک کی کوششیں رنگ لے آئیں

Spread the love

ساہیوال(چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال )ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک کی کوششیں رنگ لے آئیں، پنجاب حکومت نے داد بلوچ کے مقام پر آبادی کو دریا برد ہونے سے بچانے کے لئے بند کی تعمیرکے لئے 6 کروڑ 40 لاکھ روپے کی منظوری دے دی، فنڈز محکمہ اریگیشن کو بجھوا دئے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک کے داد بلوچ کے دورے کے ثمرات آنا شروع ہوگئے۔ پنجاب حکومت نے داد بلوچ کے بند کیلئے 6کروڑ40لاکھ روپے کی منظوری دے دی ہے اور فنڈز محکمہ اریگیشن کو بجھوا دیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک نے کہا کہ فنڈز سے دریا کا کٹاو روکنے میں مدد ملے گی اور داد بلوچ کے باسیوں کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے اور انتظامیہ دریا کے کٹاؤ سے آبادیوں کو محفوظ بنانے کے لئے تمام اقدامات اٹھائے گی۔ انہوں نے محکمہ اریگیشن کو جلد کام شروع کرنے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں