پشاور، وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی کی جانب سے منقعدہ تقریب سے سپیکر مشتاق احمد غنی خطاب کر رہے ہیں وفاقی محتسب کشمالہ طارق بھی موجود ہے۔
تقریب کے مہمان خصوصی سپیکر خیبر پختون خواہ اسمبلی مشتاق احمد غنی اور وفاقی محتسب کشمالہ طارق تھے۔
پشاور(نمائندہ وصال احمد)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی کی جانب سے خیبرپختونخوا اسمبلی سیکرٹریٹ میں ہراسانی کے خلاف تحفظ اور خواتین کے حقوق کے حوالے سے رکھی گئی تقریب سے سپیکرخیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی اور وفاقی محتسب کشمالہ طارق کا خطاب تقریب میں ڈپٹی سپیکر محمود جان، صوبائی مشیر اوقاف و مذہبی امور ظہور شاکر، چئیرمین وومین کاکس و ایم پی اے سمیرا شمس، صوبائی محتسب رخشندہ ناز، ریجنل کمشنر رباب مہدی، رکن اسمبلی نگہت اورکزئی، آسیہ صالح خٹک ،عائشہ بانو، مدیحہ نثار، حمیرا خاتون اجمل خان ، ولسن وزیر ، ہمایون خان، عائشہ نعیم، ریحانہ اسماعیل، شاہدہ بی بی ، شگفتہ ملک، رابعہ بصری، بصیرت بی بی ،سیکرٹری اسمبلی کفایت اللہ آفریدی، سپیشل سیکرٹری اسمبلی امجد علی،سیکرٹری ٹو سپیکر عطاء اللہ خان اور دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلام مکمل دین ہے جو کسی کے ساتھ ظلم و زیادتی کی اجازت نہیں دیتا انہوں نے کہا کہ اسلام نے عورتوں کے حقوق کا ہمیشہ تحفظ کیا ہے انکا کہنا تھا کہ اسلام کی تعلیمات کے مطابق ہم نے خواتین کے حقوق پر قانون سازی کی ہے اور مزید کام کر رہے ہیں۔اس موقع پر وفاقی محتسب کشمالہ طارق نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم خواتین کے حقوق کے لیے کام کر رہے ہیں جن عورتوں کے ساتھ نا انصافی ہو یا انھیں کسی قسم کی ہراسگی کا سامنا ہو تو بلا تاخیر ہم سے رابطہ کریں۔
