سیاسی رہنماؤں نے ہوش کے ناخن نہ لئیے تو ملکی سیاسی صورتحال خدانخوستہ نہایت گھمبیر ہو جائے گی۔صوبائی ترجمان مسلم لیگ ق خیبر پختون خواہ
پشاور(نمائندہ وصال احمد)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق صفدر خان باغی نے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا۔پاکستان میں سیاسی جماعتوں کی لیڈرشپ کا بلڈ پریشر ٹمپریچر شدت اختیار کر چکا ہے۔ اگر سیاسی رہنماؤں نے ہوش کے ناخن نہ لئیے تو ملکی سیاسی صورتحال خدنخواستہ نہایت گھمبیر ہو جائے گی۔ جمہوریت کی پٹڑی سے تمام سیاسی جمہوری پارٹیوں کے لیڈرشپ کو سیاسی بوگیوں سے اتارے جانے کے امکانات یقینی ہو جائینگے۔صفدر خان باغی نے کہا حکومتی بینچ اور اپوزیشن کے مابین سیاسی جملوں کی گولا باری روکنے کا نام نہیں لے رہی ہے پیچھلے چند دنوں سے اپوزیشن کا حکومتی حکمرانوں کے خلاف عدم اعتماد کا سیاسی کھیل ملک کو عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کی جا رھی ھے جو کہ ملکی سالمیت کے لئیے خدنخواستہ خطرناک ھوگی ۔وزیراعظم پاکستان عمران خان، وفاقی و صوبائی وزرا اور اپوزیشن سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے مابین تلخ کلامی بداخلاقی اور غیر زمے دارانہ روائع شدت اختیار کر چکا یے لہزا اس سیاسی کشیدگی کو کم کرنے کے لئیے تمام سنئیر تجربکار منجھے ھوئے سیاست دانوں کو ایک قدم آگے ھونا ھوگا ۔
صفدر خان باغی نے کہا ملک کے تجربکار سنیئر منجھے ہوئے زیرک افھم و ادراک رکھنے والے سینئر سیاستدانوں کے لب و لہجوں میں ناشائستگی کڑواہٹ نہایت پریشان کن اور لمحہ فکریہ ہے۔انہوں نے کہا ہمارے ہمسایہ دشمن ملک کی جانب کل میاں چنوں کے ایک قصبے میں کوئی چیز داغی گئ ہے ۔ افواج پاکستان نے ملکی سرحدوں پر پاک ائیر فورس،پاک نیوی،پاک آرمی کو ھائی الرٹ کر دیا ہے۔ ان نازک حالات کے باوجود حکومتی و اپوزیشن سیاسی لیڈر شیپ آپس میں ایک دوسرے پر کیچڑ اچھال رہے ہیں ایک دوسرے کے دست گریبان ھو رھے ھیں یہ تمام سیاسی گرما گرمی سیاسی تماشہ ملکی مفاد کے لئے بہتر نہی ھے ۔ریاست پاکستان اسوقت سیاسی بحران کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے ۔پاکستان میں اسوقت اسلامی کانفرنس کا اسلام آباد میں انعقاد ھونا ، آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کی آمد، ھمارا ملک ایک بار پھر دھشتگردی کی لپٹ میں دوسری جانب بین الاقوامی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں کی لیڈرشپ کو ریاست پاکستان کے بہترین مفاد اور خوشحالی ترقی اور استحکام کی خاطر عقلمندی ھوش سے پر امن انداز میں سیاسی معملات کو آیوان بالا اور بیک ڈور ڈپلومیسی کی پالیسی پر عمل پیرا ہو کر ان مشکل حالات سے نمٹنے کے لئے سیاسی و جمہوری انداز میں مثبت حل نکالنا ہوگا تاکہ ھم پوری ریاست پاکستان کی قوم متحد ھو کر پاکستان کے ازالی دشمنوں کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملا دیں۔ پاکستان ہے تو ہم ہیں ۔ہم نہ رہے مگر پاکستان شاد و آباد رہے صدا گلو گلزار رہے آمین ثمہ آمین پاکستان زندہ آباد پاکستان پائندہ آباد
