وزیر اعظم اور وزراء غیر مہذب اور اخلاق سے عاری گفتگو کرکے جلتی پر تیل کاکام کررہے ہیں,ملک الطاف حسین

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار) پاکستان پرچم پارٹی کے چیئرمین ملک الطاف حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اور وزراء غیر مہذب اور اخلاق سے عاری گفتگو کرکے جلتی پر تیل کاکام کررہے ہیں جس سے قومی اتحاد اور قومی یکجہتی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔اپنے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد سے پہلے پارلیمنٹ لاجز میں ایم این اے کی پگڑی اچھالنے کا مطلب ہے کہ اب کسی کی پگڑی، ٹوپی، رومال اور دوپٹہ محفوظ نہیں رہے گالہذا حکومت کے مکرو عزائم سے پیدا ہونے والی تشویشناک صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے منتشر اپوزیشن کو متحد ہوکر وزیر اعظم کے استعفے اور نئے انتخابات کے لیے لائحہ عمل طے کرنا ہوگا اور جس کے پہلے مرحلے پر تحریک عدم اعتماد واپس لیکر اسمبلیوں سے مستعفی ہوجانا چاہئے کیوں کہ پارلیمنٹ لاجز کے واقعے کے بعد تحریک عدم اعتماد اپنی اہمیت کھوچکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں