وزیرآباد -(طارق ملک بیورو چیف یو جی نیوز ) تحصیل ہیڈ کوارٹر ھسپتال وزیرآباد میں لاشوں سے لوٹ مار کا بازار گرم. مردہ خاتون کی طلائی انگوٹھی اےار لی گئی. تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جی ٹی روڈ وزیرآباد پر دھونکل موڑ کے قریب شادی کے تقریب سے فارغ ہو کر گھر جانے کے لئے سڑک عبو کرنے والی موضع منظور آباد کی رہائشی ماں بیٹی کو ٹویوٹا ویگن نے ٹکر مار دی جس سے خاتون موقع پر ہی حلال ھو گئی اور بیٹی کو گوجرانوالہ ھسپتال ریفر کر دیا گیا جہاں وہ بھی زخموں کی تاب نہ لا کر جاں بحق ھو گئی. متوفیہ بشیراں بی بی کی لاش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ھسپتال وزیرآباد لایا گیا جہاں ڈیوٹی کانسٹیبل بابر نے لواحقین کو کہا کہ متوفیہ بشیراں کے ھاتھ سے انگوٹھی اتار لیں جو نہ اتر سکی ہسپتال کا عملہ میٹ کی بلیڈنگ روکنے کے لئے لاش کو ایمرجنسی روم میں لے گیا جہاں مردہ خاتون کے ھاتھ سے طلائی انگو ٹھی غائب کر دی گئی لواحقین اور کانسٹیبل بابر کے شور کرنے پر متعلقہ عملی کے لوگ رفو چکر ہو گئے اور یوں ھسپتال میں ایک مردہ خاتون کو لوٹ لیا گیا.یہ امر قابل ذکر ہے کہ ایمر جنسی میں غیر متعلقہ پرائیویٹ افراد بھی عملہ کے ساتھ غیر قانونی طور پر کام کرتے ھیں اور اس طرح کی شکایات معمول بن چکی ھیں. واقع کی انکوائری شروع کر دی گئی ھے اور ڈیوٹی کانسٹیبل بابر اپنے موقف پر قائم ھے کہ مردہ خاتون کی انگوٹھی ایمر جنسی روم کے عملہ نے غائب کی ھے.
