جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد میں زبردستی شادی کے لیے تنگ کرنے پر 16 سالہ لڑکی کا رہریلی دوا پی کر خودکشی کی کوشش۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے صدر تھانہ کی حدود بھٹائی کالونی میں 16 سالہ لڑکی جمیلہ نے گھر میں زہریلی دوا پی کر خودکشی کی کوشش کی، گھر والوں نے لڑکی کو بے ہوشی کی حالت میں سول اسپتال منتقل کیا جہاں لڑکی حالت نازک بتائی جارہی ہے، لڑکی کے ورثہ کے مطابق لڑکی کا رشتہ بچپن میں اپنے ماموں کے بیٹے سے طے کیا گیا تھا اب لڑکی اس سے شادی نہیں کرنا چاہتی تھی لیکن لڑکے والے شادی کے لیے مسلسل تنگ کررہے تھے جس پر لڑکی نے تنگ آکر زہریلی دوا پی کر خودکشی کی کوشش کی ہے، لڑکی کے ورثہ نے زبردستی شادی کے لیے تنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا۔ دوسری جانب متاثرہ لڑکی کے بھائی کا کہنا تھا کہ ہمارے رشتیدار زبردستی لڑکی کی شادی کرانا چاہتے ہیں لیکن لڑکی وہاں شادی کرنے کو تیار نہیں جس پر لڑکی نے یہ قدم اٹھایا ہے، معلوم ہوا ہے کہ لڑکی کا والد بلاول بنگلانی کاروبار کے لیے سعودی عرب میں رہائش پذیر ہے۔
