امیر ڈاکٹر اے جی انصاری نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی ناکامی دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکا ہے

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام ضلع جیکب آباد کے امیر ڈاکٹر اے جی انصاری نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی ناکامی دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکا ہے، اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے پیش کی جانے والی تحریک عدم اعتماد ضرور کامیاب ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ مسجد اقصیٰ جیکب آباد میں سالانہ دستار فضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان برداشت، شائستگی ختم کرکے ہسٹیریا میں مبتلا ہوچکے ہیں اور وہ ناکامی اور شکست دیکھ کر بوکھلا چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک کے لیے بدنام داغ بن چکے ہیں نااہل حکمرانوں نے ملک کو معاشی طور پر برباد کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک مائنڈ گیم بن چکی ہے جس میں پی ڈی ایم کامیاب ہوگی اب عمران خان کا مستقبل ختم ہوچکا ہے۔ جلسے کے موقع پر سید سراج احمد امروٹی نے حفاظ کرام کی دستاربندی کی اور خطاب بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں