حکومت وقت تعلیمی شعبے کیلئے بہترین اقدامات کرے,پروفیسر ڈاکٹر ذیشان نجم خان

Spread the love

حکومت وقت تعلیمی شعبے کیلئے بہترین اقدامات کرے۔پروفیسر ڈاکٹر ذیشان نجم خان

ملتان(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے کہا کہ حکومت وقت تعلیمی شعبے کیلئے بہترین اقدامات کرے تعلیمی شعبہ کی بہتری سے نوجوان نسل بہتر تعلیم حاصل کر سکتی ہے کیونکہ تعلیم واحد شعبہ ہے جس کے ساتھ ملک و قوم کی ترقی بھی ممکن ہے اج دنیا میں جتنے اقوام نے جو ترقی پائی ہے صرف تعلیم کی وجہ سے ہی پائی ہے جو بھی ملک اور قوم ترقی چاہتا ہیں وہ تعلیمی شعبے پر توجہ دینے میں کردار ادا کریں تعلیم کے ساتھ ساتھ تکنیکی تعلیم کا حصول بھی بہت ضروری ہے اس لئے ہر نوجوان تعلیم کے ساتھ ساتھ تکنیکی تعلیم پر بھی توجہ دیں کیونکہ دونوں ہی نوجوان کی بہتر مستقبل کیلئے ضروری ہے پاکستان انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے گلوبل ٹائمز میڈیا کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ حکومت تعلیمی شعبوں میں دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم پر بھی توجہ دیں تا کہ ہر نوجوان دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی حاصل کر سکے کیونکہاسی میں دنیا اور آخرت کی بہترین کامیابی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں