جیکب آباد(نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام ضلع جیکب آباد کے امیر ڈاکٹر اے جی انصاری نے کہا ہے کہ جو اپوزیشن کو جیل بھیجنے کی دھمکیاں دیتے تھے اب خود جیل جانے کیلئے تیار ہوجائیں، عمران خان کی حکومت اکثریت کھوچکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو آئی تعلقہ گڑہی خیرو کی مجلس عاملہ اورگاؤں شاہمراد جکھرانی میں سینئر ساتھیوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اجلاس کی صدارت تعلقہ امیر مولانا سلیم اللہ بروہی نے کی اجلاس میں مولانا شاھمراد جکھرانی، مولانا محمد الدین بروہی، مولانا عبدالوحید بروہی، حافظ محمد رمضان سومرو، مولانا حسین احمد بلوچ اور دیگر نے بھی خطاب کیا، اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد دھرنے میں ہزاروں افراد شرکت کریں گے
