منفی سیاست سے ریاست کوشدیدنقصان پہنچتا ہے, الطاف شاہد

Spread the love

تعمیری سیاست کے بغیرتعمیر ریاست اوراستحکام معیشت کاخواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا


لندن (عارف چودھری)
پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے صدر چوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا ہے کہ پی ایس پی کے چیئرمین سیّد مصطفی کمال کا سیاسی ویژن واضح ہے ،وہ سیاسی بلیم گیم اورمہم جوئی کاحصہ نہیں ہیں۔پاک سرزمین پارٹی کسی کو مادروطن کی سا لمیت پرضرب لگانے اورآئین کی دھجیاں بکھیرنے کی اجاز ت نہیں دے گی ۔ منفی سیاست سے ریاست اورقومی وحدت کوشدیدنقصان پہنچتا ہے۔تعمیری سیاست کے بغیرتعمیر ریاست اوراستحکام معیشت کاخواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔اپنے ایک بیان میں چوہدری محمد الطاف شاہدنے مزید کہا کہ ووٹ کوعزت دو کے داعی سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے کیلئے نوٹ نچھاورکررہے ہیں۔کئی دہائیوں سے سیاست میں سرگرم آصف علی زرداری کے سیاسی داﺅاورمنفی ہتھکنڈے نہیں بدلے ۔انہوں نے کہا کہ دوسروں کے ضمیر کی بولیاں لگانیوالے زندہ ضمیر نہیں ہوسکتے، عدم اعتماد کے نام پرملک میں عدم استحکام پیداکرنیوالے منفی کردار قابل اعتماد اورقابل رحم نہیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک کامیاب بنانے کیلئے جاری جوڑتوڑ نے ملک میں بدترین سیاسی بحران اور شدید معاشی عدم استحکام پیدا کردیا۔حکمران اتحاد اورمتحدہ اپوزیشن کیلئے شرم کامقام ہے، ان میں سے کوئی دھڑا اصولی سیاست کرنے کیلئے تیار نہیں ۔پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی چیئرمین سیّد مصطفی کمال عوامی طاقت کے بل پر قومی مجرموں اورقومی چورو ں کامحاسبہ کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے قائدسیّد مصطفی کمال کے نزدیک آئین مقدم اوران کاہرقدم جمہوریت کی مضبوطی کیلئے اٹھتا ہے ۔ نفاق کی سیاست وفاق کیلئے سودمندنہیں ، قومی چور نااہل تبدیلی سرکار کامتبادل نہیں ہوسکتے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام سیّد مصطفی کمال کی صورت میں تازہ دم وزیراعظم کے منتظر ہیں،جوپاکستان کومعاشی طاقت بنانے کے ساتھ ساتھ قومی چوروں کابے رحم احتساب کرے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں