یاد رہے کہ خدریزی کے دو فریقین علی حسن اور تاج ولی کے مابین 1978 سے خونی دشمنی چلی آرہی تھی۔
نوشہرہ(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق علاقہ مشران اور تھانہ پبی پولیس کی کوششوں سے 44 سالہ پرانی دشمنی دوستی میں تبدیل۔آئندہ کیلئے پرامن رہنے کا عہد۔خدریزی کے دو فریقین علی حسن اور تاج ولی کے مابین 1978 سے خونی دُشمنی چلی آرہی تھی۔جس میں دونوں فریقین سے اب تک ایک جان کی بازی ہار چکا ہے جبکہ 05 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ایک دوسرے پر درجنوں بار جان سے مارنے کیلئے حملے کئے گئے تھے۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد عمر خان کے ہدایات پر اسماعیل شاہ خان DSP پبی اور بلال حلیم SHO نے مقامی مشران کو ساتھ لیکر صلح کرنے کی کوششیں شروع کر دی۔مقامی مشران اور پولیس کی کوششیں رنگ لے آئی۔دونوں فریقین نے مشران اور پولیس کی موجودگی میں راضی نامہ کر لیا۔دونوں فریقین گلے شکوے بُلا کر ایک دوسے سے بغلگیر ہو گئے۔دونوں فریقین نے مشران اور پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے آئندہ کیلئے پر امن رہنے کا عہد کر لیا۔
