محکمے میں بہتری ایماندار افسران کی بہتر کارکردگی سے ممکن ہے۔اکرام الدین

Spread the love

ہدایت اللہ خان کی ٹیکنیکل ایجوکیشن کیلئے خدمات قابل تعریف ہیں۔بانی جذبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپ آرگنائزیشن

پشاور(انٹرنیشنل ڈسک)بین الاقوامی اعلی صحافتی تنظیم جذبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپ آرگنائزیشن کے بانی و گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے کہا کہ محکمہ میں بہتری ایماندار افسران کی بہتر کارکردگی سے ممکن ہے انہوں نے کہا کہ ٹیکنیکل بورڈ خیبر پختون خواہ واحد ادارہ ہے جو اعلی اور قابل افسران کے زیر نگرانی ہے جس کی وجہ سے ہزاروں طالب علموں کو اچھے نمبروں سے ہنر کے ڈپلومے، ملتے ہے تکنیکی تعلیمی اداروں کی بہتری کیلئے حکومت وقت اہم اقدامات کرے تا کہ نوجوان نسل ٹیکنیکل ایجوکیشن حاصل کر سکے مرد و خواتین تعلیم کے ذریعے اچھے اداروں میں خدمات سر انجام دے سکتے ہیں صنعتی ادارے بھی قابل ہنر مندوں کے ذریعے بزنس میں آگے جا سکتی ہے تکنیکی تعلیم کی وجہ سے نوجوان نسل کو اسانی سے روزگار مل سکتا ہے صنعتی ادارے قابل اور محنت کش ہنر مندوں کی وجہ سے ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا ہے چیف بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ اکرام الدین نے کہا کہ جب سے ٹیکنیکل ایجوکیشن کے چیئرمین ہدایت اللہ خان نے چارج لیا ہے تب سے ٹیکنیکل بورڈ میں بہتری آئی ہے ادارے کیلئے ہدایت اللہ خان کی خدمات ناقابل فراموش ہے اور ٹیکنیکل بورڈ کے بہتری میں انکا اہم کردار ہے انہوں نے کہا کہ چیئرمین ٹیکنیکل بورڈ خیبر پختون خواہ ہدایت اللہ خان جیسے افسران ادارے اور عوام کیلئے فخر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں