پی ایس پی کے نزدیک سیاست نہیں ریاست مقدم ہے, الطاف شاہد

Spread the love

ہمارے قائد سیّد مصطفی کمال ہرفورم پرقومی یکجہتی اورقومی وحدت کاپیغام عام کرتے ہیں
لندن (عارف چودھری)
پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے صدر چوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا ہے کہ تصادم کی سیاست ریاست کونقصان پہنچاسکتی ہے،حکومت اوراپوزیشن کے حامی تدبراورتحمل کامظاہرہ کریں۔جس طرح سندھ ہاﺅس کے اندر ہارس ٹریڈنگ جائز نہیں اس طرح سرکاری عمارت پرحملے کابھی کوئی جواز ہے۔بدقسمتی سے چوروں نے بیسیوں ارکان اسمبلی کوضمیر فروش بنادیا۔ اپنے نجی مفادات کیلئے قومی سیاست کورسواکرنیوالے چورن فروش ہرگز سیاستدان نہیں ہوسکتے۔ اقتدار کی سیاست کرنیوالے دھڑلے سے اخلاقی ، جمہوری اورآئینی اقدار کوروندرہے ہیں۔کیا سیاسی وفاداریاں نیلام کرنے اورعدم برداشت کی سیاست سے مہنگائی کابھوت بوتل میں بندہوجائے گا۔اپنے ایک بیان میں چوہدری محمد الطاف شاہد پی ایس پی کے بانی اورمرکزی چیئرمین سیّد مصطفی کمال کے نزدیک سیاست نہیں ریاست اہم اورمقدم ہے ۔ہمارے محبوب اورزیرک قائد ہرفورم پرقومی یکجہتی اورقومی وحدت کاپیغام عام کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پی ایس پی کے قائدسیّد مصطفی کمال مادروطن کے نوجوانوں کومنافرت اورصوبائیت کی پراگندہ سیاست سے بیزار اورفیڈریشن کی مضبوطی کیلئے بیدارکرنے کیلئے اپنا کلیدی کرداراداکررہے ہیں۔پی ایس پی کے چیئرمین سیّد مصطفی کمال اپنے ہم وطنوں کے ترجمان ہیں ،وہ مختلف قومی ایشوز پرمثبت اورتعمیری تجاویز کے ساتھ بات کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں آئینی تبدیلی کے حامی ہیں لیکن اگر ہارس ٹریڈنگ کے بل پرپارلیمنٹ کے اندر تبدیلی آئی تواس سے عوا م کی محرومیوں کامداوا نہیں ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں