جس کے مہمان خصوصی کنزیومر ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین کوکب اقبال اور چیمبر آف کامرس در شہوار تھی۔
کراچی(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق وویمن ڈے کے حوالے سے ایلیگنٹ ایونٹ پلانر سمارٹ بزنس گروپ کی جانب سے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی کنزیومر ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین کوکب اقبال، چیمبر آف کامرس کی در شہوار، شیف فرح شیف ثمرین جنید، نگہت محمود، اور دیگر نے شرکت کی ایلیگنٹ ایونٹ پلانر نے سمارٹ بزنس گروپ 29 مئی 2020 کو بنایا یاد رہے یہ ایونٹ سی ای او ارم ارشد، اور عاطف فریدی کی کاوشوں سے کیا گیا دونوں پارٹنرز نے بہترین ایونٹ آرگنائزر کیا تھا جس میں فوڈ کمپٹیشن بھی رکھا گیا تھا گھر سے کام کرنے والی خواتین نے سٹال بھی لگائے ہوئے تھے جس میں کھانوں، کپڑوں، زیورات، اور کافی چیزوں کے سٹال موجود تھے جس میں اسکیل ویلی کی اسٹوڈنٹس اور ہوم بیس خواتین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ڈاکٹر شبنم ندیم نے کمپرینگ کے فرائض انجام دیئے یاد رہے کہ ڈاکٹر شبنم ندیم ہاجرہ میموریل ہسپتال بھی چلا رہی ہیں۔کوکنگ کمپٹیشن کی جج شیف فرح اور شیف ثمرین جنید تھیں اس مقابلہ میں پہلی پوزیشن صدف جان صاحبہ نے لی پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن میں آنے والوں میں میڈل اور سرٹیفکٹ تقسیم کیے گئے اخر میں ایوارڈز کی تقریب ہوئی جس میں تمام مہمان حضرات کو ایوارڈز تقسیم کیے گئے۔پروگرام کے اخر میں لوگوں نے ارم ارشد کاوشوں کو خوب سراہا جنہوں نے اتنا اچھا ایونٹ آرگنائزر کرایا لوگوں کا کہنا تھا کہ ارم ارشد کا خواتین کی خدمات کے حوالے سے یہ قدم معاشرے کی دیگر خواتین کیلئے مشعل راہ ہے تقریب کے اختتام پر خواتین نے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا
