ساہیوال(چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال )پنجاب گورنمنٹ کی طرف سے محکمہ تعلیم (سکولز) میں ملازمین درجہ چہارم کی بھرتی کے لئے مختلف کیٹیگریز کی 413 آسامیاں مشتہر کی گئی تھیں ان آسامیوں کی بھرتی کے انٹرویو 21 تا 25 فروری 2022 کو ہونا تھے جو کہ بعض نا گزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی کئے گئے تھے۔اب یہی انٹرویوز 18 تا 24 مارچ 2022 کو ہو رہے ہیں۔ آج انٹرویوز کا چوتھا روز تھا۔ سی ای اوایجوکیشن ڈاکٹرمحمدارشدنے گورنمنٹ ہائی سکول ساہیوال میں ان انٹرویوز کے انعقاد کا جائزہ لیا اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ اس بھرتی کے عمل میں کل413 آسامیاں مشتہر کی گئی تھیں جبکہ ان آسامیوں پر کل 98726 امیدواران نے درخواستیں گزاری ہیں۔
