ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نعمان افضل کی زیر صدارت اینٹی ڈینگی سرگرمیوں کا ہفتہ وار جائزہ اجلاس منعقد

Spread the love

ساہیوال(چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نعمان افضل کی زیر صدارت ڈی سی آفس کے منٹگمری ہال میں اینٹی ڈینگی سرگرمیوں کا ہفتہ وار جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق احمد سپرا کے علاوہ تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں 14مارچ سے 19مارچ تک کی گئی ڈینگی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔اینٹمالوجسٹ صارفہ عاشق نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یکم جنوری سے اب تک ضلع ساہیوال میں 328مشتبہ مریض رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 91صرف پچھلے ایک ہفتہ کے دوران سامنے آئے ہیں تاہم کوئی کیس کنفرم نہیں ہوا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ محکمہ صحت کی ان ڈور ٹیموں نے 99ہزار450گھروں کو اور ایک لاکھ 65ہزار764کنٹینرز کو چیک کیا اور آوٹ ڈور ٹیموں نے 17ہزار 73گھروں اور 24ہزار551کنٹینرز کو چیک گیا جس دوران کہیں سے بھی ڈینگی لاروا برآمد نہیں ہوا۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ مشتاق احمد سپرا نے کہا کہ محکمہ صحت کی ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر گھر گھر جا کر سرویلینس کر رہی ہیں اور ابھی تک کہیں سے بھی ڈینگی لاروا برآمد نہیں ہوا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ڈویژنل سطح پر ڈینگی بخار سے بچاؤ اور آگہی بارے ساہیوال میڈیکل کالج میں ٹریننگ سیشن کا انعقاد بھی کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر صادق سلیم کمبوہ اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق احمد سپرا تھے اور اس میں ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں