جہلم جی پی او کی پوسٹل کالونی میں G-6 کواٹر کی چھت گرنے خاتون زخمی

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآذاد)جہلم جی پی او کی پوسٹل کالونی میں G-6 کواٹر کی چھت گر گئی ملبے تلے دب کرنزیراں بی بی نامی خاتون زخمی جبکہ اسکاخاوند اور بچی محفوظ رہے، تفصیلات کے مطابق پاکستان پوسٹ جی پی او جھلم ملازمین کی رہائشی کالونی میں قائم بوسیدہ کواٹر کی چھت اچانک گر گئی جسکے نتیجے میں نزیراں بی بی زخمی جبکہ اسکا خاوند اور بچی محفوظ رہے قابل زکر بات یہ ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے ہر ماہ باقاعدگی کے ساتھ کواٹرز کاکرایہ مرمت کے نام پر پیسے کاٹ کرتنخواہ ادا کی جاتی ہے پچھلے کئی سالوں سے جی پی او جھلم کے کواٹرز کی نہ تو مرمت کی گئی ہے اور نہ ہی تز ئین وآرئش کی گئی ہے بلکہ ملازمین کی تنخواہوں سے کی جانے والی کٹوتی کسی کو کوئی علم نہیں کہ کہاں استعمال کی جارہی ہے جی پی او جھلم کے بیشترکواٹرز بھوت بنگلے کی منظر کشی کررہے ہیں جبکہ اس حوالے سے متعلقہ افسران نے ملازمین کے مسائل سے مکمل لاتعلقی اختیار کررکھی ہے شہری تنظیموں کے عمائدین نے وفاقی وزیر پوسٹل سروسز مراد سعیدسمیت ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کسی بڑے حادثے کاانتظارکیے بغیر جی پی او جھلم کی پوسٹل کالونی کے کواٹرز کی مرمت وغیرہ کروائی جائے تاکہ ملازمین کے بیوی بچے بغیر خوف و خطر زندگیاں بسر کرسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں