جہلم (محمد نوید راجہ)الاقصیٰ اسلامک ماڈل اسکول پروفیسر کالونی جہلم میں 23 مارچ، قررداد پاکستان کےحوالےسےخصوصی پروگرام کاانعقاد کیاگیاجس کامقصد بچوں کو23مارچ کےحوالےسےآگاہ کرناھے کہ23 مارچ1940 کولاھور میں ایک جم غفیر کےسامنےمسلمانان ہندنےایک علیحدہ اسلامی فلاحی مملکت کےقیام کےلئیےجہدوجہد کاآغازکیا۔ایساملک جس میں اسلامی اصولوں کےمطابق زندگی گُذاری جاسکے۔اس موقع پربچوں نے قرارداد پاکستان کےحوالےسےتقاریرکیں ۔نظمیں پڑھیں اور ٹیبلو پیش کیے۔
تقریب سےخطاب کرتےھوئےپرنسپل AIMSسکول مسزعامرشہزاد نےکہاکہ یہ ملک بہت سی قُربانیوں کےبعدحاصل ھواانہوں نےکہاکہ قرارداد پاکستان سےلیکر قیام پاکستان تک اس جہدوجہد آزادی کی اس کوشش میں بچے،جوان ،بوڑھے اورخواتین سب شامل ہیں۔جنہوں نےقرار داد مقاصدکوسُنا سمجھااور پھراس جہدوجہد آزادی میں بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کی قیادت میں شامل ھوگئے۔قرارداد کامقصد ایسی مملکت کاقیام جس میں ہم اسلامی شعارکےمطابق زندگی گُذارسکیں۔اور آج ہم اُن عظیم لوگوں کی اُن عظیم قُربانیوں کی وجہ سے ایک آزاد اسلامی مملکت میں سانس لیں رھےہیں۔جس کی بنیاد کلمہ توحید پررکھی گئی اور جو27 رمضان المبارک 14 اگست 1947 کومعرض وجود میں آیا آزادی کیاھوتی ھےیہ اُن محکوم لوگوں سےپوچھوجوآج زندگی کا ہرلمحہ سسک سسک کرگُذار رھےہیں۔ہمیں اللہ کی اس نعمت کاہرحال میں شُکرادا کرناچائیے۔دیگرمقررین نےکہاکہ 1857 کی جنگ آزادی سےلیکر14 اگست1947 تک ایک لازوال تاریخ اور ایک ہمیشہ یاد رہنے والی مسلمانان ہند کی ہجرت ھےجوکہ قیام پاکستان کےوقت مسلمانوں نےاپنےوطن کی خاطر،ہندوستان کوچھوڑ کرکی۔ہم بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح اور جہدوجہد آزادی کےدیگرقائدین اور شاعرمشرق علامہ محمداقبال کی اُن کوششوں اورمسلمانان ہندکی لازوال قُربانیوں کوخراج عقیدت پیش کرتےہیں۔ہمیں آج کےنوجوانوں کواپنےاسلاف کی اُن قُربانیوں کےمتعلق بتاناھوگا، جس کےبدلےمیں ہم آج اس آزاد مملکت میں سُکھ کی زندگی بسرکررھےہیں اور ہم اس مملکت کی آزادی اورخود مختاری کوقائم رکھنےکےلئیےکسی بھی قُربانی سےدریغ نہیں کریں گے۔
