ڈاکٹر ذیشان نجم کا پشاور کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ کریش ہونے پر اظہار افسوس

Spread the love

اللہ تبارک و تعالی شہید ہونے والے پائلٹس کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔صدر پاکستان انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے کہا کہ پشاور کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ کریش ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہیں یاد رہے کہ گزشتہ روز خیبر پختون خواہ کے دارالحکومت پشاور کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ معمول کی ٹریننگ مشن کے دوران پشاور کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں دو پائلٹس شہید ہو گئے گلوبل ٹائمز میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے پاکستان انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے کہا کہ اللہ تبارک و تعالی شہید ہونے والے پائلٹس کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے انہوں نے اپنی تعزیتی بیان میں مزید کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم لواحقین کے ساتھ ہیں اللہ تبارک و تعالی دونوں شہدا کے درجات بلند کرے۔آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں