حافظ عبد الحمید عامر اور دیگر جماعتی احباب سے ملاقات کی
جہلم ( محمد زاہد خورشید) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر سینیٹر پروفیسر ساجد میر جامعہ علوم اثریہ جہلم میں تشریف لائے، اس موقع پر انہوں نے حافظ عبد الحمید عامر،حافظ عمر عبد الحمید،محمد ارشد سیٹھی سے مرحومہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ،مرحومہ کے لیے دعائیہ کلمات کہے اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ دیگر لواحقین میں سےنائب مدیر الجامعہ حافظ عبدالغفور جہلمی اور مدیر التعلیم مولانا عکاشہ مدنی سے بھی تعزیت کا اظہار کیا۔جامعہ کے اساتذہ میں شیخ الحدیث مولانا سیف اللہ عبد الرحیم اثری، مولانا عبداللہ اللہ یار، مولانا نوید احمد بشار، مولانا حضرت ولی شاہ اور مولانا حسنین معاویہ , محمد زاہد خورشید پرنسپل اثریہ سکولز اینڈ بوائز کالج جہلم اور جماعتی احباب میں چوہدری احتشام الحق نمبردار بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اسی مجلس میں حافظ عبد الحمید عامر نے پیغام ٹی وی کی خدمات کا قابل تحسین الفاظ میں تذکرہ کیا اور سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے عوام الناس میں پیغام ٹی وی کی اہمیت و افادیت کو اجاگر کیا۔
