
بہاول پور سے نماٸندہ خصوصی کی رپورٹ
گذشتہ دن جماعتِ اہلسنت ملتان اور بہاول پور کے ڈویژنل اور صوباٸی عہدیداروں کی تقریب حلف برداری ہوٸی ۔جس کی صدارت صوباٸی امیر علامہ پیر سید خلیل الرحمٰن شاہ صاحب نے کی اور خطاب فرمایا کہ جماعتِ اہلسنت پاکستان عقیدہ تحفظِ ختمِ نبوت، عظمتِ اہلبیت،توقیر صحابہ،اور محبتِ اولیآ کرام کی پاسبان ہے اس موقع پر ناظمِ اعلٰی جماعتِ اہلسنت صوبہ پنجاب علامہ فاروق خان سعیدی صاحب، صوباٸی ناظمِ اطلاعات و نشریات علامہ ذیشان کلیم معصومی صاحب بہی موجود تھے اور ان کے علاوہ کثیر تعداد میں علما اہلسنت نے شرکت کی اور عہدیدران سے حلف لیا اور تحصیل احمد پور شرقیہ سے علامہ محمد عبدالعزیز فیضی صاحب کو صدر جماعتِ اہلسنت تحصیل احمد پور شرقیہ اور علامہ قاری طارق علی سعیدی کو صدر سٹی احمد پور شرقیہ اور علامہ محمداحمد سعیدی کو ناظمِ اعلٰی جماعتِ اہلسنت تحصیل احمد پور شرقیہ منتخب کرکے حلف لیا گیا۔
اب ان اندھیروں سے کہو اپنا ٹھکانا کرلیں،
ہم نٸے عزم سے آغازِ سحر کرتے ہیں۔
