وزیرآباد(طارق ملک بیورو چیف یو جی نیوز ) عظیم تر پاکستان کی تکمیل کے لئے نسل نو کو جدید علوم سے آراستہ کرنے کی ضرورت ھے. مشنری جذبے سے کام کرنے والے ادارے قومی خدمت سرانجام دے رھے ہیں. نظریاتی پختگی کے حامل طلباء ہمارا قومی اثاثہ ھیں.ان خیالات کا اظہار میجر”ر” طارق محمود نے صفیہ ظہور الہی ویلفئیر ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایس زیڈ الہی ماڈل سکول وزیرآباد کی سالانہ نتائج کی تقریب کے دوران خطاب کرتے ھوئے کیا. اس موقع پر انہوں نے چیف کوآرڈینیٹر سعدیہ ملک کے ھمراہ اول دوئم سوئم پوزیشن حاصل کرنے والوں میں اعزازی سلیشز اور شیلڈز تقسیم کیں. کلاس پنجم کے طالب علم محمد کاشف جاوید ملک نے 99 فی صد رزلٹ کے ساتھ بہترین طالب علم کا اعزاز حاصل کیا. بعد ازاں والدین اساتذہ ملاقات میں بچوں کے بہتر تعلیمی مستقبل کے امور پر غور کیا گیا. پرنسپل طارق محمود نے والدین پر زور دیا کہ وہ قابل فخر تربیت میں اساتذہ کے دست و بازو بن جائیں.
