ملک میں امن کیلئے ایف سی نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ صدر پاکستان انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن
ملتان(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے کہا کہ ٹانک میں ایف سی لائن پر دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پوری قوم سیکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے اس طرح واقعات سے سیکورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں ہونگے انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہم سب کو کردار ادا کرنا ہوگا کیونکہ پاکستان ہم سب کا پاکستان ہے اور اس کی حفاظت کرنا ہر پاکستانی کا فرض اور اہم ذمہ داری ہے پاکستان انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے کہا کہ ملک میں امن کیلئے ایف سی نے لازوال قربانیاں دی ہیں جنہیں فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے انہوں نے اپنی مذمتی بیان میں کہا کہ اللہ تبارک و تعالی شہدا کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحتیابی نصیب کرے ۔آمین
