سیاست اب شروع ہو چکی ہے وزیراعظم نے کابینہ کا ہنگامی اجلاس بلا لیا ہے۔میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب کریں گے، شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سیاست اب شروع ہو چکی ہے، وزیراعظم نے کابینہ کا ہنگامی اجلاس بلا لیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب کریں گے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سیاست اب شروع ہوچکی ہے، وزیراعظم نے کابینہ کا ہنگامی اجلاس بلا لیا ہے۔ وزیراعظم کا دھمکی آمیز خط آج اتحادی جماعتوں اور صحافیوں کو دکھانے کا اعلان پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں یا نہ دیں؟ متحدہ قومی موومنٹ میں شدید تقسیم وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان آخری گیند تک مقابلہ کریں گے جب کہ دھمکی آمیز خط دکھانے کے لیے دس صحافیوں کو بلایا گیا ہے۔اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ تحریک عدم اعتماد ایک بڑی عالمی سازش ہے اور دھمکی آمیز خط سینئر صحافیوں کو دکھاؤں گا۔
