افتتاحی تقریب میں ڈی پی او سہیل خالد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سانیہ صافی اور تحصیل ناظم عبدالروف شاکر نے شرکت کی۔
چارسدہ(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق منشيات کے عادی افراد کی بحالی مرکز روحانہ صبا ہسپتال کا افتتاح کر دیا گیا۔ہسپتال کی افتتاحی تقریب میں ڈی پی او سہیل خالد۔ایڈیشنل ڈپٹی کمیشنر سانیہ صافی اور تحصیل ناظم عبدالروف شاکر نے شرکت کی.ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد کا تقریب سے خطاب.چارسدہ میں منشیات کے خلاف ہسپتال کا قیام خوش آئیند ہے۔منشيات کے خاتمے میں معاشرے کا تعاون انتہائی ضروری ہے۔منشیات اور بالخصوص آئس کے نوجوانوں میں بڑھتے رجحان کا خاتمہ ہماری ذمہ داری ہے۔منشیات سے پاک معاشرے کی فراہمی میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے.پولیس منشيات مافیا کیخلاف ضلع بھر میں موثر کارروائیاں کر رہی ہے۔سول سوسائٹی کو کو بھی منشيات کیخلاف کردار ادا کرنا چاہیئے۔منشيات اور جرائم کے خاتمے کیلئے عوامی تعاون بے حد ضروری ہے۔ روحانہ صبا ہسپتال کے انچارج صباء خان اور ایم ڈی داؤد شاہ نے مہمانوں کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔
