سیاسی جماعتوں کی کارکردگی صرف اخباری بیانات تک محدود ہے,سعیدہ رحیم

Spread the love

عوام کو اخباری بیانات نہیں بلکہ عملی کام چاہئے۔معروف نوجوان سماجی ورکر

گلگت بلتستان(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی معروف و نوجوان سماجی ورکر محترمہ سعیدہ رحیم نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی کارکردگی صرف اخباری بیانات تک محدود ہے انہوں نے کہا کہ عوام کو اخباری بیانات نہیں بلکہ عملی کام چاہئے انکا کہنا تھا کہ ہمارے سیاسی نمائندوں کا اصل مقصد کیا ہے کبھی عوام نے سوچا ہے کہ انہیں لوگوں نے کیوں منتخب کیا ہے ان کے منتخب کرنے کا بنیادی فرض کیا ہے انہیں اپنے حلقے کی بہتری کیلئے کیا کرنا چاہیے یہ تب سوچتے جب وقت ہوتا اور علاقے کی فکر ہوتی اج کل وہ سیاسی نعرے لگانے اور نفرت انگیز تقاریر کرنے میں مصروف ہیں وہ اپنے لوگوں کی ترقی کیلئے کام کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے ہیں کیا میں پوچھ سکتی ہوں کہ سیاسی نمائندگان نے کبھی اپنی سیاسی شناخت کیلئے اپنے بنیادی حقوق کیلئے اپنی نسل کی بہتری کیلئے اسلام آباد تک مارچ کیا ہے معروف و نوجوان سماجی ورکر محترمہ سعیدہ رحیم نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ سیاسی نمائندگان سے مطالبہ ہے کہ عوام کے مسائل و مشکلات حل کرنے کیلئے بہترین اقدامات کرے تا کہ عوام کو بنیادی سہولیات فراہم ہو سکے عوام مسائل پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے تا کہ ملک و قوم ترقی کر سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں