ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت امیر تیمور نے کہا کہ رمضان المبارک میں سکیورٹی کے سخت انتظامات ہونگے

Spread the love

گلگت (پ ر)ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت امیر تیمور نے کہا کہ رمضان المبارک میں سکیورٹی کے سخت انتظامات ہونگے، تروایح اور نمازنوں کیلئے مجسٹریٹس کے نگرانی میں پولیس کی ٹیمیں الرٹ ہونگی جبکہ روزہ داروں کی سہولت کیلئے اشیائے خوردنوش کے قیمتوں میں استحکام دینے کیلئے میونسپل انسپکشن ٹیمیں روزانہ کاروائیاں کریں گی، قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ سخت اقدامات اٹھائے گی عوام سے گزارش ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں، اپنی شکایات الفا کنٹرول پر درج کرادیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے CCO بلدیہ عظمیٰ گلگت عابد حسین میر، تحصیلدار ہیڈ کوآرٹر مختاراحمد، تحصیلدار ایل آر عاطف اللہ خان، تاجر تنظیموں،مجسٹریٹس، میونسپل آفیسران، میٹ انسپکٹر، اور فوڈ انسپکٹر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اشیائے خوردنوش کے قیمتوں کے ماہانہ نظر ثانی نرخنامہ کی تقانلی جائزہ بھی پیش کیا گیا۔ چیرمین پرائس کنٹرول کمیٹی کی حیثیت سے نئے نرخنامہ کی منظوری بھی دے دی جوکہ جمعہ آج سے نافذ العمل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں اشیائے خوردنوش کے قیمتوں کوکنٹرول کرنے کیلئے خصوصی پلان ترتیب دیا گیا ہے ان شائاللہ تاجرتنظیموں کے تعاون سے عملدرآمد یقینی بنائیں گے رمضان المبارک میں زائد منافع خوری حرام فعل ہے لہذا مقدس مہینے میں زیادہ سے زیادہ ہمیں سماجی برائیوں سے دور رہنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ اشیائے خورد نوش، گوشت، پولٹری، ایل پی جی گیس، تھوک و پرچون، سبزی، پھل فروٹس، پکوڑے، سموسے، منتو وغیر ہ جو بھی اشیائے ہوں اپنی مرضی سے قیمتوں میں کمی کریں گے ضلعی انتظامیہ انکا مشکور رہے گی امید ہے بڑے تاجر ھضرات بھی بھی دل کھول کر رمضان میں روزاہ داروں کو سہلوت دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں