نیشنل ھائی وے موٹر وے پولیس بیٹ 16 کے افسران نے ایمان داری کی اعلیٰ مثال قائم کردی

Spread the love

ساہیوال چیچہ وطنی چوہدری آصف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف: نیشنل ھائی وے موٹر وے پولیس بیٹ 16 کے افسران نے ایمان داری کی اعلیٰ مثال قائم کردی
موٹروے پولیس کے افسران کو دوران ڈیوٹی کوٹلہ ادیب شہید کے قریب سے نیشنل ھائی وے پر گرا ہوا سامان ملا جس میں ایک بڑے کارٹن میں دکان کے لیے بلٹی کروایا گیا سامان جبکہ تین عدد بڑی جوسر مشین نیشنل کمپنی کی ملی۔ موٹروے پولیس افسران ریاض احمد ڈوگر چیف پٹرول آفیسر بیٹ 16 چیچہ وطنی ایڈمن آفیسر رضوان زاہد اور جونیر پٹرول آفیسر عمر فاروق نے اپنی انتھک محنت اور جدوجہد کر کے سامان کے مالک کا فیروز کارگو سینٹر سے لاہور سے پتہ معلوم کروایا اور سامان کا مالک عبدلاجبار جو کے خانیوال کا رہائشی تھا اور اپنی دکان کے لیے لاہور سے سامان خرید کر فیروز کارگو سینٹر لاہور سے بذریعہ ٹرک خانیوال کے لیے بلٹی کروایا تھا جو کہ راستہ میں گر گیا تھا ایڈرس معلوم کروایا اور مالک و اڈا مینیجر پاکستان گڈذ خانیوال کو آفس بلا کر تمام سامان بلٹی کے مطابق انکے حوالے کیا۔ سامان کے مالک اور اڈا مینیجر نے کھویا ہوا سامان دوبارہ واپس ملنے اور ملکان کو تلاش کرکے انکے حوالے کرنے پر بھرپور انداز میں انسپکٹر جنرل موٹروے پولیس،ڈپٹی انسپکٹر جنرل این فائیو سنڑل،سیکٹر کمانڈر این فائیو سنٹرل ون اوکاڑہ اور انکی چیچہ وطنی کی ٹیم کو بےحد خراجِ تحسین پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں