ریاض خان محسود نے مریض بچے محمد شعیب کی خواہش پوری کرتے ہوئے اسے کمشنر کی سیٹ پر بٹھا دیا

Spread the love

17 سالہ محمد شعیب پی ایس پی افسر بننا چاہتا تھا تا ہم بیماری کے باعث اس کی تعلیم ادھوری رہ گئی تھی۔

پشاور(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے آج تھیلیسیمیا کے مریض بچے محمد شعیب کی خواہش پوری کرتے ہوئے اسے کمشنر کی سیٹ پر بٹھا دیا اور اس سے ملاقات کی کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی ہدایات پر ایس ایس پی بننے کے خواہشمند تھیلیسیمیا کے مرض کے شکار بچے کو ایس ایس پی کے پروٹوکول میں کمشنر آفس لایا گیا جہاں پر باقاعدہ اس کا استقبال کرکے کمشنر کی سیٹ پر بٹھایا گیا جہاں پر اس نے کمشنر پشاور سے باقاعدہ میٹنگ کرکے امن و امان پر بات چیت کی اور کمشنر پشاور کو ہدایات بھی دیں تیلیسیمیا کے شکار بچے نے سوشل میڈیا پرکمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود سے ملاقات اور پولیس وردی میں ان سے میٹنگ کی خواہش کا اظہار کیا تھا تلیسیمیا کی شکار 17 سالہ محمد شعیب پی ایس پی افسر بننا چاہتا تھا تاہم بیماری کے باعث اس کی تعلیم ادھوری رہ گئی تھی کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی ہدایت پر آج اس کو عارضی طور پر ایس پی کی وردی پہنا کر کر اس کی خواہش پوری کر دی گئی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں