ایم کیو ایم نے مہاجروں کا نام استعمال اور ان کا استحصال کیا ، الطاف شاہد

Spread the love

خالد مقبول صدیقی سے لوگ مہاجروں کی محرومیوں پر سیاست چمکاتے اور اپنی تجوریاں بھرتے رہے

لندنُ(عارف چودھری)

پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے صدر چوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے مہاجروں کا نام استعمال اور ان کا استحصال کیا۔ خالد مقبول صدیقی سے لوگ مہاجرین کی محرومیوں پر سیاست چمکاتے اور اپنی تجوریاں بھرتے ہیں۔ سرمایہ دار اشرافیہ کی مہنگائی کیخلاف تحریک بھونڈا مذاق ہے ۔مہنگائی مکاﺅ تحریک والے خود بم پروف گاڑیوں میں سوار تھے جبکہ کارکنان خوار ہوتے رہے۔ تحریک عدم اعتماد کے بعد نمبرگیم کی آڑ میں منفی ہتھکنڈے ناقابل فہم اور ناقابلِ برداشت ہیں ۔ہوم ورک کے بغیر تحریک عدم اعتماد کے سبب پاکستان میں بدترین عدم استحکام پیداہوا ۔منتخب ایوانوں میں کوئی نہیں جس کا سیاسی ویژن واضح ہو ، 99فیصد سیاستدان سیاسی بلیم گیم اورمہم جوئی کاحصہ ہیں۔ باشعور نوجوان کسی کو مادروطن کی سا لمیت پرضرب لگانے اورآئین کی دھجیاں بکھیرنے کی اجاز ت نہیں د یں گے ۔کوئی ریاست منفی سیاست کابوجھ برداشت نہیں کرسکتی۔اپنے ایک بیان میں چوہدری محمد الطاف شاہد نے مزید کہا کہ ووٹ کوعزت دو کے داعی سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے کیلئے نوٹ نچھاورکررہے ہیں ، نوٹوں نے ووٹوں کی عزت تار تار کردی۔کئی دہائیوں سے سیاست میں سرگرم آصف علی زرداری کے سیاسی داﺅاورمنفی ہتھکنڈے نہیں بدلے ۔انہوں نے کہا کہ دوسروں کے ضمیر کی بولیاں لگانیوالے زندہ ضمیر نہیں ہوسکتے، عدم اعتماد کے نام پرملک میں عدم استحکام پیداکرنیوالے منفی کردار قابل اعتماد اورقابل رحم نہیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک کامیاب بنانے کیلئے جاری جوڑتوڑ نے ملک میں بدترین سیاسی بحران اور شدید معاشی عدم استحکام پیدا کردیا۔حکمران اتحاد اورمتحدہ اپوزیشن کیلئے شرم کامقام ہے، ان میں سے کوئی دھڑا اصولی سیاست کرنے کیلئے تیار نہیں ۔ پاکستان کے سنجیدہ طبقات ووٹ کی پرچی سے قومی مجرموں اورقومی چورو ں کے پرخچے اڑاتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے نزدیک آئین مقدم اورہماراہرقدم انسانیت کی خدمت کیلئے اٹھتا ہے ۔ نفاق کی سیاست وفاق کیلئے سودمندنہیں ، قومی چور نااہل تبدیلی سرکار کامتبادل نہیں ہوسکتے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں