

پولٹری مافیہ، نا منظور نا منظور نا منظور
جہلم سے راجہ وقار کی رپورٹ:جہلم ڈھوک جمعہ روڈ پر واقعہ بٹ پولٹری شاپ پر موجود ارسلان نامی شحص نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ایک گاہک کو سرکاری ریٹ سے زائد قیمت پر گوشت فروحت کیا، ریٹ
زیادہ پوچھنے کی وجہ پر ارسلان گالی گلوچ کرنے لگ گیا اور چھری سے جان لیوا حملہ کیا
جس میں دو افراد شمس جرال اور یاسر جرال زخمی ہوئے،زخمی افراد کا کہنا ہے کہ ہم ڈی سی او جہلم سے مطالبہ کرتےہیں کہ ایسے پولٹری مافیہ کے خلاف کاروائی کی جائے جو سرکاری نرخ نامے سے زیادہ ریٹ پر گوشت فروخت کرتے ہیں،اور قرار واقعہ سزا دی جائے.