الائیڈ بنک ہائی سٹریٹ برانچ کے عملے کی غفلت نے معروف صنعتکار کو لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات سے محروم کر دیا

Spread the love

ساہیوال (چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل ) الائیڈ بنک ہائی سٹریٹ برانچ کے عملے کی غفلت نے معروف صنعتکار کو لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات سے محروم کر دیا،تاجر کمیونٹی کا ذمہ داروں کیخلاف کاروائی کا مطالبہ

تفصیلات کیمطابق معروف صنعت کار و ڈائریکٹر کراون سٹار انڈسٹری کامران سعید نے ہائی سٹریٹ پر واقع الائیڈ بنک میں لاکرز لیکر 97 تولے کے قریب 1 کروڑ 21 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات لاکر میں رکھوائے ہوئے تھے گذشتہ روزہائی سٹریٹ پر ہی بنک کے سامان کو ایک بلڈنگ سے دوسری بلڈنگ منتقل کیا جارہا تھا،دوران سیف لاکرز منتقلی بنک عملے کی موجودگی میں مذکورہ صنعتکار کا مبینہ طور پر لاکر توڑ کر اس میں سے 97 تولے طلائی زیورات خرد برد کر لئے گئے اور بنک عملے کی جانب سے لاکر ٹوٹنے کی اطلاع بعد ازاں کامران سعید کو بھی دی گئی،جب کامران سعید بنک پہنچاتو شش کے پہنچنے سے پہلے لاکر توڑ کر اس میں رکھے 97 تولے کے زیورات چوری کیے جا چکے تھے ،بعد میں پتہ چلا کہ بنک سامان کی شفٹنگ کرنے والےافراد نے بنک عملے کیساتھ ملکر 97 تولے زیورات چوری کرکے آپس میں تقسیم لئے ہیں دوسری جانب جب چوری شدہ زیورات کی بابت کامران سعید نے بنک منیجر سمیع خاں سے احتجاج کیا تو سامان متقل کرنے والی کرین کے آپریٹر کے گھر سے 25 تولے کے قریب زیورات برآمد کر لئے گئے جبکہ تاحال 67 تولے کے قریب طلائی زیورات کی برآمدی باقی ہے اور بنک عملہ لیت و لعل کام لیتے ہوئے زیورات دبانے کے چکر میں ہے ،تاجروں کی جانب سے الائیڈ بنک کے عملے کی جانب سے کی جانے والی غفلت اور بد نیتی کیخلاف اعلی احکام سے قانونی کاروائی اور خرد برد کیے جانے والے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات کی برآمدگی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے جبکہ اس حوالے سے تاجروں میں الائیڈ بنک کے عملے کی غفلت اور نان پروفیشنلزم برتاو سے تشویش کی لہر ڈور گئی ہے اور بنک عملے کیخلاف قانونی کاروائی کیساتھ ڈیپارٹمنٹل ایکشن کا مطالبہ بھی سامنے آیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں