جو حال غداران وطن کا اسلام آباد میں ہوا ہے وہ ہر کسی کیلئے نشان عبرت ہیں۔ترجمان وزیراعلی گلگت بلتستان
گلگت بلتستان(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق رحمت خالق کے غیر پارلیمانی و اخلاقیات سے گری ہوئی گفتگو پر ترجمان وزیراعلی گلگت بلتستان علی تاج کا رد عمل علی تاج کا کہنا تھا کہ رحمت خالق کو خیرات میں سیٹ ملی تھی۔ لگتا ہے سنبھال نہیں پارہے۔ انہوں نے کہا کہ ساڑھے تین سال مولانا فضل الرحمن وفاق میں شازشیں کرکے اور امریکی ایجنڈے پر عمل پیرا ہو کر کچھ نہیں بگاڑ سکا تو رحمت خالق گلگت بلتستان میں کیا تیر مارینگے۔ انہوں نے کہا کہ جو حال غداران وطن کا اسلام آباد میں ہوا ہے وہ ہر کسی کے لئے نشان عبرت ہیں۔میر جعفر و میر صادقوں کی صف میں جو بھی کھڑا ہوتا ہے ان کی نسلیں اس کا خمیازہ بھگتیں گی.چ
