گلگت بلتستان پریمیئر لیگ کا شاندار آغاز نوجوانان اپنی صلاحیتیں منوائیں

Spread the love

گلگت بلتستان پریمیئر لیگ کشمیر پریمیئر لیگ طرز پر ہے بہت جلد گلگت بلتستان کے تینوں ڈویژن میں پلیئرز کے انتخاب کیلئے دنیائے کرکٹ کے مایہ ناز ستاروں کی زیر سرپرستی ٹرائلز ہوں گے۔ثناء الرحمان کا تقریب سے خطاب

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان کے میدانوں کو کرکٹ سے سجانے کے لئیے گلگت بلتستان پریمیئر لیگ کا قیام عمل میں آگیا،میسم کرکٹ گراونڈ فیصل ٹاؤن کے خوبصورت اسٹیڈیم میں گلگت بلتستان پریمیئر لیگ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا تقریب میں شعبہ ہائے زندگی بلخصوص سیاسی، سماجی امور سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین گلگت بلتستان پریمیئر لیگ ثناءالرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج میرا خواب عملی تعبیر شکل میں آ چکا اب بہت جلد کرکٹ سے وابستہ گلگت بلتستان کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو ملکی اور غیر ملکی سطح پر نمایاں کریں گے گلگت بلتستان پریمیئر لیگ کشمیر پریمیئر لیگ طرز پر ہے بہت جلد گلگت بلتستان کے تینوں ڈویژن میں پلیئرز کے انتخاب کے لئیے دنیائے کرکٹ کے مایہ ناز ستاروں کی زیر سرپرستی ٹرائلز ہوں گے منتخب پلیئرز کو کوچنگ فراہم کرتے ہوئے فرنچائز ٹیموں میں تقسیم کیا جائے گا اور پھر آخری مرحلے کو ترتیب دیتے ہوئے گلگت بلتستان کے میدانوں میں کھیلوں حسین میدانوں میں سلوگن سے گلگت بلتستان پریمیئر لیگ کا آغاز ہوگا افتتاحی تقریب سے مہمانان گرامی جن میں پارلیمانی سیکرٹری برائے تعلیم محترمہ ثریہ زمان نے خطاب کرتے ہوئے گلگت بلتستان پریمیئر لیگ کے قیام کو نوجوانوں کے لئیے بہت ہی خوش آئند قرار دیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اس لیگ سے اب گلگت بلتستان کے کرکٹرز کے لئیے ملکی و غیر ملکی سطح پر کھیلے جانی والی کرکٹ کے دروازے کھولیں گے گلگت بلتستان پریمیئر لیگ کے ٹائٹل اسپانسر امارت بلڈرز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر فرحان گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہاں کہ میرا یہ خواب تھا کہ گلگت بلتستان کے کرکٹرز کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر متعارف کروانا اب وہ وقت آن پہنچا ہیکہ امارت بلڈرز کے تعاون سے گلگت بلتستان کے میدانوں میں کرکٹ کے بڑے میلے سجیں گے۔
تقریب کے آخر میں پرومو میچ کی ٹیموں میں انعامات اور شیلڈ بھی تقسیم کی گئی پرومو میچ ٹیم امارات اور فیری میڈوز لیپرڈ کے درمیاں کھیلا گیا 20 آورز کے اس میچ میں فیری میڈوز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 170 رنز کا ٹارگٹ دیا ٹیم فیری میڈوز کے کپتان سابق ٹیسٹ کرکٹر حسن رضا تھے 170 رنز کے تعاقب میں ٹیم امارات صرف 60 رنز میں ہی آل آؤٹ ہوگئی میچ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مایہ ناز بلے باز سابق ٹیسٹ کرکٹر حسن رضا نے گلگت بلتستان پریمیئر لیگ کے پلیٹ فارم سے گلگت بلتستان کے کرکٹرز کو اپنی اکیڈمی میں باقاعدہ ٹریننگ دی جائیں گی اور اس ضمن میں جلد ٹرائل کا انعقاد کریں گے تقریب سے ڈائریکٹر فیصل ٹاؤن ظہیر چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہاں کہ نوجوانان گلگت بلتستان کی صلاحیتوں کے لئیے ہم ہمیشہ انہیں مواقع فراہم کریں گے انہیں بین الاقوامی سطح پر متعارف کروانے میں اپنے وسائل کو بروئے کار لائیں گے آخر میں چیئرمین گلگت بلتستان پریمیئر لیگ ثناءالرحمان نے تمام معزز مہمانان گرامی اور سپانسرز کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں