چارسدہ. مندنی پولیس کی کامیاب کاروائی۔بین الاضلائی موٹر سائیکل چور گرفتار

Spread the love

گرفتار چور سے تین موٹر سائیکل اور نقدی برآمد موٹر کار سے 510 گرام آئس بھی برآمد۔

ملزمان کے خلاف مقدمات درج تفتیش شروع.ایس ایچ او مندنی انسپکٹر غافر اللّٰہ خان

چارسدہ(کرائم رپورٹ)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق تفصیلات کے مطابق تھانہ مندنی میں حکیم اللہ ولد عبد الرازق نے رپورٹ درج کرتے ہوئے بتایا کہ میںغزن کلے میں چارہ لینے کیلئے موٹر سائیکل کھڑا کیا۔کچھ دیر بعد آیا تو اپنا موٹر سائیکل نہیں پایا۔مدعی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا.ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد کو موٹر سائیکل چوروں کے حوالے سے شکایات اور حکیم اللہ کی رپورٹ پر فوری طور پر ملزمان تک رسائی کے احکامات جاری کر دئیے۔ڈی ایس پی تنگی حیدر خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ مندنی غافر اللہ خان نے کاروائی کرتے ہوئے بین الاضلائی موٹر سائیکل چورواورنگزیب ولد نقیب ساکن غزگئی حال صافی آباد ہری چند کو گرفتار کر لیا گیا ۔ گرفتار ملزم سے حکیم اللہ کا سرقہ شدہ موٹر سائیکل سمیت چوری کے تین موٹر سائیکل اور نقدی برآمد کیا گیا. ملزم نے دیگر اضلاع پشاور،تنگی چارسدہ اور کوہاٹ سے بھی موٹر سائیکل چوری کرنے کا اعتراف کر لیا جبکہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ۔ ایک اور کاروائی میں مندنی پولیس نے موٹر کار سے 510 گرام آئس برآمد کیا گیا جس میں ملزم اسد اللہ ولد شیر زادہ ساکن اجون کلے کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کیا گیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں