جنگلی حیات کے تحفظ و فروغ کیلئے محکمہ کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔سیکرٹری جنگلات
لاہور(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق سیکرٹری جنگلات ،جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب شاہد زمان کی خصوصی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب ملک ثناء اللہ خان کی قیادت میں محکمہ صوبہ بھر میں جنگلی حیات کے تحفظ و فروغ کیلئے انتہائی تندہی اور لگن سے بھرپورسرگرم عمل ہے اور جنگلی حیات کے تحفظ وفروغ کے نت منفرد ریکارڈ قائم کررہا ہے اور ایسا ہی ایک منفرد اور مثالی کارنامہ سرانجام دے کر محکمہ نے ایک تاریخی سنگ میل عبور کر لیا ہے.محکمہ کے زیرانتظام بہاولپور ریجن نے ڈپٹی ڈائر یکٹر وائلڈلائف رائے زاہد علی کی سربراہی میںصحرائے چولستان میں نایا ب کالے ہرن کی قدرتی ماحول میں آباد کار ی کا منصوبہ بنایا اور پاکستان آرمی کے خصوصی تعاون سے چولستان میں ایک پری ریلیز پین بناکر اس میں کالے ہرنوں کا سترہ ہرنوں پر مشتمل ایک ریوڑ چھوڑا تاکہ اسے کچھ عرصہ کیلئے قدرتی ماحول کا آشنا کرکے جنگل میں چھوڑ دیا جائے اور پھر وہاں ان کی مکمل دیکھ بھال اور ضروری تربیت کے بعد انہیں کچھ عرصہ رکھنے کے بعد قدرتی ماحول میں آزاد کردیاگیاجو اب بفضل تعالیٰ محکمہ ، پاکستان آرمی اور رینجرز کی خصوصی کاوش سے صحرائے چولستان فورٹ عباس میں کامیاب افزائش نسل کرچکے ہیں اور اپنے قدرتی مسکن میں خوب اٹھکھیلیاں کر رہے ہیں جو یقینا محکمہ کا بہت بڑا کارنامہ ہے کیونکہ چولستان کے اس صحرا میں 1967سے اب تک کالاہرن معدوم ہوچکا تھا اوراب محکمہ کی خصوصی کاوش سے اس کی یہاں آباد کاری ہورہی ہے اور اسی کامیابی کے پیش نظر کالے ہرنوں کا 25ہرنوں پر مشتمل ایک مزید ریوڑ یہاں ماحول آشنائی کیلئے چھوڑا جارہا ہے ۔ نایاب کالے ہرن کی یہاں ازسرنوآبادیاتی پروگرام کے روح رواں ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف ریجن رائے زاہدعلی خان ہیں جن کی شبانہ روز کوششوں سے تاریخی سنگ میل عبور ہوااور ان کی اس بے مثال خدمات اور انتھک محنت و لگن کے اعتراف میں سیکرٹری جنگلات ،جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب شاہد زمان نے انہیں یادگاری سوونیئردیا اور زبردست خراج تحسین پیش کیا.
