کمیٹی برائے چلڈرن کا اجلاس وفاقی محتسب سیکرٹریٹ لاہور میں منقعد ہوا۔
لاہور(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی نیشنل کمیٹی برائے چلڈرن کے اجلاس میں شرکت،کمیٹی برائے چلڈرن کا اجلاس وفاقی محتسب سیکرٹریٹ لاہور میں منعقد ہوا۔اجلاس میں منیزہ بانو ایگزیکٹو ڈائریکٹر ساحل این جی او، سمیرا صمد سیکرٹری سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ، سیدہ وقارانساء ہاشمی فوکل پرسن کمشنر برائے چلڈرن اور دیگر کی شرکت . اجلاس میں بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی گئی۔ بچوں کے تحفظ کےلئے تمام سٹیک ہولڈرز کی ذمہ داریوں اور کردار کو واضح کیا گیا۔اجلاس میں بچوں کے کیسز کے فوری حل کےلئے سب کمیٹیاں بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
