طلباء و طالبات کو امتحانات میں شرکت کی اطلاع موبائل ایس ایم ایس پر دے دی گئی ہے امتحانی مراکز میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے خیبر پختونخواہ میںبلدیاتی الیکشن کی وجہ سے ملتوی شدہ امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے، میٹرک کے کورس کوڈز 218,211کے امتحانات جو30مارچ کو منعقد ہونے تھے اب 13۔اپریل کو ہونگے جبکہ ایف اے /آئی کام کے کورس کوڈز 311,346,355کے امتحانات جو 31۔مارچ کو منعقد ہونے تھے، اب 14۔اپریل کو ہونگے۔یاد رہے کہ یونیورسٹی نے خیبر پختونخواہ میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی الیکشن کی وجہ سے ایبٹ آباد ، مانسہرہ ، بٹگرام ، تورغر، اپر کوہستان ، لوئر کوہستان، کولائی پاس، سوات، مالاکنڈ، اپر دیر، لوئر دیر، اپر چترال، لوئر چترال ، شانگلہ ، کرم ، اورکزئی، شمالی اور جنوبی وزیرستان میں میٹرک اور ایف اے کے 30اور 31۔مارچ کو منعقد ہونے والے امتحانات ملتوی کئے تھے۔کنٹرولر امتحانات، ڈاکٹر محمد اجمل چوہدری کے مطابق اِن ملتوی شدہ امتحانات کا نیا شیڈول جاری کردیا گیا ہے، طلباء و طالبات کو امتحانات میں شرکت کی اطلاع موبائل ایس ایم ایس پردے دی گئی ہے۔ امتحانی مراکز میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے پہلے سے جاری کی گئی رول نمبر سلپس نظرثانی شدہ شیڈول کے امتحانات میں شرکت کے لئے قابل قبول ہوں گی.
