یمنی صدر کے اختیارات کی نئی صدارتی کونسل کو منتقلی سعودی عرب کا خیر مقدم

Spread the love

یمنی صدر نے نائب صدر کو برطرف کرکے اختیارات صدارتی کونسل کو منتقل کر دیے ہیں۔

صنعا(انٹرنیشنل ڈسک)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق یمن میں صدر کے اختیارات نئی صدارتی کونسل کو منتقلی  پر سعودی عرب  نے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ غیر ملکی  خبر رساں ادارے کے مطابق یمنی صدر نے نائب صدر کو برطرف کر کے اختیارات صدارتی کونسل کو منتقل کردیے ہیں۔ سعودی عرب کی جانب سے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔سعودی عرب نے  یمن کے لیے یواین انسانی ہمدردی کے منصوبے کے لیے 300 ملین ڈالر فراہم کر نے کا اعلان بھی کیا ہے۔ سعودی عرب 3 بلین ڈالر کے ساتھ یمن کی معیشت کو سہارا دے گا۔ امداد کا اعلان کرتے ہوئے سعودی عرب  نے یمن صدارتی کونسل پر حوثیوں کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے پر  بھی زور دیا ہےچ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں